ایک شخص نے اپنے کنجوس پڑوسی سے کہا۔”ارے کیا ہو گیا اتنے لال پیلے کیوں ہو رہے ہو؟“ پڑوسی نے کہا”ننھے نے آج نیا جوتا پہنا تھا۔ میں نے اس سے کہا کہ ایک کی بجائے دو سیڑھیاں طے کر کے اوپر جانا تاکہ جوتے کا تلا کم گھسے لیکن وہ کم بخت دو کی بجائے تین سیڑھیاں چڑھنے لگا۔ نتیجہ یہ ہو اکہ پتلون پھٹ گئی۔“