-
مسائل کا حل
سمندر کے کنارے چہل قدمی کے دوران شوہر نے بیوی کو اپنی دکھ بھری داستان سنانے کے بعد کہا:”ابھی نہ جانے ہمارے لئے اور کتنے مسائل پیدا ہونگے اور ان کے حل کی کوئی تدبیر بھی میری سمجھ میں نہیں آتی۔“ بیوی نے یہ سنکر جواب دیا :”آپ اس کی بالکل فکر مت کر یں […]
-
رکشا ڈرائیور
راہگیر (رکشے والے سے )ریلوے سٹیشن جانے کے کتنے پیسے لو گے؟ رکشے والا بولاجی سو روپے لوں گا۔ راہگیر، پچاس روپے لے لو۔ بھلا پچاس روپے میں کوئی جاتا ہے رکشے والے نے کہا۔ تم پیچھے بیٹھو میں تمہیں لے کر جاتا ہوں راہگیر بولا۔
-
حلوہ
شرط لگا کر حلوہ کھانے والے چار آدمیوں میں سے تین بے ہوش ہو گئے تو چوتھا زور زور سے رونے لگا۔ لوگوں نے اس سے رونے کی وجہ پوچھی تو اس آدمی نے کہا”اگر میں بھی بے ہوش ہو گیا تو باقی کا حلوہ کون کھائے گا۔ “
-
انگوٹھی
اس نے اپنی منگیتر کاہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیا اور منگنی کی انگوٹھی دیکھنے لگا۔ یہ انگوٹھی اس نے اپنی منگیتر کو تین دن پہلے پہنائی تھی ”جان !کیا تمہاری سہیلیوں نے اس کی تعریف کی ؟”ہاں کیوں نہیں بلکہ پانچ چھ تو اس کو پہچان بھی گئیں …“
-
گدھے کا گوشت
ایک اندھا جانوروں کے گوشت کو چھوتے ہی پہچان لینے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتاتھا۔ ایک روز اپنے محلے کے قصاب کی دکان پر گیا تو قصاب نے ابھی دکان کھولی ہی تھی۔ اندھے نے اپنے سامنے لٹکے ہوئے گوشت کو چھو کر کہا”یہ بھیڑکا گوشت ہے۔ “پھر دوسرے گوشت کو چھو کر بولا” یہ […]
-
محنتی عورتیں
عورتیں کتنی محنتی ہوتی ہیں مثال ضرور دیں ؟ عورتیں بہت محنتی ہوتی ہیں۔ اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیں کہ سو میں سے صرف 12عورتیں قدرتی حسین ہوتی ہیں جبکہ باقی اپنی محنت سے۔
-
بھکاری
ایک بھکاری صدا لگا رہا تھا” صرف دو روپے کا سوال ہے۔ بابا۔ “ ایک آدھی نے اس سے پوچھا” صرف دو روپے ہی کیوں ؟“اس پر بھکاری نے بڑی معصومیت سے جواب دیا”میں آدمی کی اوقات دیکھ کر ہی مانگتا ہوں۔ “
-
جیسے کو تیسا
دو دوست بہت چالاک تھے انہیں لاہور جانا تھا مگر ٹرین میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی رات کے وقت انہوں نے شور مچا دیا کہ بوگی میں سانپ آیا ہے تمام مسافر خوف کے مارے ڈبے سے اتر گئے۔ دونوں دوست جلدی سے ٹرین میں سوار ہوئے اور برتھ پر سوگئے جب ان […]
-
پالتو کتا
ایک صاحب بہت غصے سے چلا رہے تھے۔ ”آج میں اپنے کتے کو جان سے مار دوں گا“ کسی نے پوچھا” اس کا قصور کیا ہے؟“وہ صاحب کہنے لگے”قصور پوچھتے ہیں آپ ‘ میں نے مرغی پالی تو وہ کھا گیا۔ طوطا رکھا تو اسے زخمی کر دیا۔ خرگوش رکھے ان کو بھگا دیا۔ اب […]
-
خشک کتاب
امجد۔ وہ کتاب کہاں گئی جسے ابا جان بڑی خشک کتاب کہہ رہے تھے ؟ ننھی۔ بھیا میں نے اسے تر کرنے کے لئے پانی میں ڈال دیا ہے۔